لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے ساف انڈر 15فٹبال ٹورنا منٹ میں بھارت کو شکست دیدی ۔ بھارتی ٹیم اعزاز کادفاع کر رہی ہے ۔ پاکستان نے میچ کے پہلے ہاف میں گول کرکے برتری حاصل کی تو بھارتی ٹیم نے کھیل کے 53ویں منٹ میں گول کر کے اسے برابر کردیا ۔ بھارتی ٹیم نے کھیل کا آغاز بڑا جارحانہ کیا اور زیادہ دیر گیند پر کنٹرول کئے رکھا ۔ بھارتی کھلاڑی پاکستانی دفاع کو توڑنے میں ناکام رہے اور گرین شرٹس نے گول کئے کئی حملے ناکام کر دیئے ۔ کھیل کے 30ویں منٹ میں پاکستان کی طرف سے عدنان جسٹن نے گول کرکے گرین شرٹس کو سبقت دلا دی جس سے بھارتی ٹیم اوسان مزید خطا ہونے لگے ۔ دوسرے ہاف میں بھارتی کھلاڑی زیادہ تر وقت ضائع کرتے رہے تاہم کھیل کے 53ویں منٹ میں تھل چیو نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا ۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہمت نہ ہاری اور حریف ٹیم کے گول پر کئی حملے کئے ۔ 85ویں منٹ میں گول کرکے برتری کو دو ایک کر دیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی‘پاکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا ۔ پاکستانی ٹیم اگلا گروپ میچ کل بھوٹان کے خلاف کھیلے گی۔

Subscribe Our Monthly Newsletter